محبت میں گرفتار خاتون لڑکے سے ملنے کی خواہاں، امریکی حکام بھی  واپسی پر راضی نہ کر سکے

کراچی:

نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون اب بھی لڑکے سے ملنے کی خواہاں ہے، امریکی حکام بھی اسے واپسی پر راضی نہیں کر سکے۔
 

ذرائع کے مطابق امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی، جہاں امریکی خاتون مسافر اونیجا کے معاملے پر کراچی ایئرپورٹ حکام کے دفتر میں مذاکرات  ہوئے۔ اس دوران امریکی قونصل خانے کے حکام نے پاکستان آنے والی خاتون سے ملاقات  کی۔

حکام نے کہا کہ اگر خاتون مسافر نہ جانا چاہے تو زبردستی نہیں کرسکتے۔  زبردستی خاتون کو کراچی سے امریکا بھیجنا غیر قانونی ہوگا۔ اگر ہم نے کراچی سے امریکا زبردستی بھیجا تو وہاں یہ امریکی حکومت اور قونصل خانے کے خلاف کیس دائر کرے گی۔ کوشش یہی ہے کہ خاتون اونیجا کو راضی کرکے امریکا واپس بھیجا جائے ۔

امریکی قونصل خانے کی ٹیم نے رائے دی ہے کہ خاتون راضی ہوئی تو اس کا ٹکٹ بنواکر واپس امریکا روانہ کردیں گے، تاہم ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون تاحال واپس جانے سے انکار کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون ندال میمن نامی لڑکے سے ملنا چاہتی ہے

Check Also

کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون، شوہر سمیت جاں بحق، بچہ بھی دم توڑ گیا

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے