پنک اسکوٹی مرد نے چلائی تو ضبط کرلیں گےشرجیل میمن کی وارننگ

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی پنک اسکوٹی صرف خواتین ہی چلاسکتی ہیں، اگر کسی مرد کو اسکوٹی چلاتے ہوئے دیکھا گیا تو اسے ضبط کرلیا جائے گا۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ خواتین پنک اسکوٹی اپنے شوہر، بھائی یا کسی دوسرے مرد کو چلانے کے لیے نہ دیں، بصورت دیگر حکومت کارروائی کرے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایک بار حکومت نے اسکوٹی ضبط کرلی تو پھر وہ واپس نہیں ملے گی۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی پنک اسکوٹی کو خواتین سات سال تک فروخت بھی نہیں کرسکیں گی۔

Check Also

کراچی: پسند کی شادی کرنے والا جوڑا عدالت سے واپسی پر قتل ملیر ہالٹ کے قریب گاڑی پر فائرنگ، میاں بیوی موقع پر جاں بحق

کراچی کے علاقے ملیر میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو عدالت سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *