لاہور: خاوند نے اپنی ہی بیوی کا 80 تولہ سونا چوری کرلیا، ملزم گرفتار

لاہور (پبلک پوسٹ)کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی ہی بیوی کا زیور چوری کرلیا جب کہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دو سال قبل ماڈل ٹاؤن کی رہائشی خاتون نے دیپالپور کے رہائشی فیصل جاوید نامی شخص سے نکاح کیا تھا۔

خاتون کے مطابق فیصل سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو رشتے میں بدل گئی اور انہوں نے باقاعدہ اپنی زادواجی زندگی کا آگاز کرلیا۔

خاتون نے مزید بتایا کہ میں اپنے بہن کی گھر گئی تھی لیکن جب واپس آئی تو گھر سے کسی نے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کرلیے تھے جس پر میں فوراً پولیس کے پاس پہنچ گئی۔

خاتون کی درخواست پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں 80 تولہ طلائی زیورات کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ گھر سے باہر گئی تھی مگر جب واپس آئی تو سونا غائب تھا تاہم گھر میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی تھی۔

ماڈل ٹاؤن پولیس نے ابتدائی طور پر تفتیش کا دائرہ خاندانی افراد تک محدود رکھا اور پھر خاوند کو شامل تفتیش کیا جس نے چند ہی گھنٹوں میں اعترف جرم کرلیا۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر گھر میں ہی چھپایا گیا سونا برآمد کرلیا اور ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

Check Also

ن لیگ سے لفظی جنگ؛ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *