13 سال بعد ڈھاکا سے پہلی براہ راست پرواز 29 جنوری کو کراچی پہنچے گی

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور بنگلا دیش کی بیمان ائیرلائن نے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کئی سال بعد بنگلادیش کی بیمان ائیرلائن کی پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکا سے کراچی پہنچے گی، ابتدائی طور پر بیمان ائیر ڈھاکا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔ اس سے قبل بنگلادیش سے آخری براہ راست پرواز 2012 میں کراچی آئی تھی۔

بیمان ائیرلائن نے ڈھاکا سے کراچی کی پروازوں پر نشستوں کی بکنگ شروع کردی ہے اور ٹریول ایجنٹس کے مطابق بکنگ کھلتے ہی ابتدائی پروازوں کی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں بک ہو گیں۔ ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ملکوں کے عوام پرجوش ہیں۔

یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی ہدایات پر چند دن قبل ہی بیمان ائیرلائن کو کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دی تھی جبکہ پی آئی اے اور بیمان ائیر کے درمیان کارگو کی نقل و حمل کے لیے گزشتہ ماہ معاہدہ طے پاچکا ہے۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *