بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی گئی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔
نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز، بھارت میں رجسٹرڈ طیاروں پر پاکستانی حدود میں مزید ایک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے، بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 24 اپریل تک بند رہے گے۔
بھارتی طیاروں کیلئے 23 اپریل 2025 سے پاکستان نے فضائی حدود بند کر رکھی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، فضائی پابندی 24 اپریل 2026 تک برقرار رہے گی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِ استعمال تمام طیاروں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی، پاکستان کی جانب سے عائد فضائی حدود پابندی میں بھارتی فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔
THE PUBLIC POST