نئی دہلی(پبلک پوسٹ)بھارتی اولمپئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہی بھول گئے، ارشد ندیم کو دعوت دینے کی وضاحت کرنے لگ گئے۔
نیرج چوپڑا نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بنگلورو کے جیولین تھرو ایونٹ کے لیے خود ہی مدعو کیا جس پر 2 روز قبل پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کی تھی۔ارشد ندیم نے ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی وجہ سے بھارت جانے سے معذرت کی تھی۔
اب پہلگام کے واقعے کے بعد نیرج چوپڑا سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کو دعوت دینے کے معاملے کی وضاحت کر رہے ہیں اور انہوں نے بھارتیوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی مذمت کی اور اسے تکلیف دہ قرار دیا ہے۔نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کو ایونٹ کی دعوت پہلگام کے واقعے سے بہت پہلے دی گئی تھی، میں اپنے الفاظ پر قائم رہنے والا شخص ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کچھ غلط ہو تو خاموش رہوں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ نیرج چوپڑا کلاسک کے لیے ارشد ندیم کو دعوت دینے کے فیصلے پر بہت کچھ کہا جا رہا ہے، اس حوالے سے بہت کچھ غلط کہا گیا اور نفرت کا اظہار کیا گیا، ارشد ندیم کو دعوت ایک ایتھلیٹ کی دوسرے ایتھلیٹ کو دعوت تھی۔ہ 48 گھنٹوں میں جو کچھ ہوا ہے اس کے بعد ارشد ندیم کی این سی کلاسک میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملک اور اس کا مفاد سب سے پہلے ہے۔