پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا 31 مارچ تک تعطیلات کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکولوں میں 31 مارچ تک تعطیلات کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے 80 فیصد طلبہ بغیر ٹرانسپورٹ استعمال کیے اسکول آتے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے رہنما ابرار احمد خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے طلبہ کو آن لائن کلاسز پر منتقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کو رواں تعلیمی سیشن میں پڑھائی کیلئے 124 سے بھی کم دن میسر آئے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں میٹرک کے امتحانات کا 28 مارچ سے آغاز ہے، تعلیمی نقصان کے ازالہ کیلیے امتحانات منسوخ کر کے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

Check Also

گڈانی میں افسوسناک واقعہ،سمندر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے

کراچی کے قریب گڈانی کے ساحل پر سمندر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *