کراچی: قائد آباد میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی:کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

چھیپا حکام کے مطابق تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ لعل اور 27 سالہ گوپی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *