پنجاب: 20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم،مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع

لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے زرعی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب تک 20 ہزار سے زائد گرین ٹریکٹرز کاشتکاروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
حکومت کے سی ایم ہائی ٹیک میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹر فراہم کئے جائیں گے، جبکہ وہ ہائی پاور ٹریکٹرز اور دیگر جدید زرعی مشینری بھی آسان شرائط پر حاصل کر سکیں گے۔

اس پروگرام کیلئے کاشتکاروں اور سروس پرووائیڈرز کو مجموعی طور پر 30 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں 4 ارب روپے کی لاگت سے 5 ہزار سپر سیڈر بھی کاشتکاروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، رائس سپر سیڈر کے استعمال سے فصلوں کی باقیات جلانے کی ضرورت کم ہوگی، جس سے سموگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکاروں کو میکانائزیشن کے ذریعے جدید فارمنگ کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے، زرعی میکانائزیشن سے نہ صرف پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ فی ایکڑ پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ روایتی اور فرسودہ طریقوں کو چھوڑ کر جدید زرعی مشینری کا استعمال اپنائیں۔

Check Also

وزیراعظم کی خلیجی ممالک کواشیائے خورونوش کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں خلیجی ریاستوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *