کراچی تھیٹر کی باوقار اداکارہ ناصرہ نور آج بھی سدا بہار

کراچی(شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کی سدا بہار اداکارہ ناصرہ نور کا شمار کامیاب ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو کہ انکساری و عاجزی کا پیکر ہیں اگر یہ کہا جائے کہ ناصرہ نور خود اپنی ذات میں ایک انجمن کی حیثیت رکھتی ہیں تو بے جا نہ ہوگا سدا بہار ناصرہ نور ماہ نومبر سے دسمبر تک تھیٹر پر مختلف ڈراموں میں پرفارم کریں گئیں جس میں یونس میمن کا کھیل ” شوہر مچائے شور، اور طارق رزاق کا سندھی اردو کھیل “وجود” اور PACCمیں ہونے والے ڈرامہ فیسٹیول کے کھیل ” ارے بابا انڈراسٹینڈ، اور “گھر داماد “میں اہم کردار ادا کرینگی

ناصرہ نور کے حوالے سے بھی گزشتہ کئی برسوں سے لابی سٹم سرگرم ہے، تاہم اس کے باوجود ناصرہ نور نے میدان نہیں چھوڑا حالانکہ ان کے خلاف سازشوں میں ان کے ارد گرد کے لوگ ہی کارفرما رہے، مگر اس کے باوجود بھی انہوں نے کبھی لب کشائی نہیں کی اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر خاموشی اختیار کی یہی ان کی بڑائی ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کے خلاف سازش نہیں کی، کبھی کسی کا برا نہیں چاہا، اور ہمیشہ اپنے کام سے جواب دیا

تھیٹر کی دنیا میں جہاں ہر روز نئے چہرے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، ناصرہ نور آج بھی اپنی جگہ قائم ہیں ان کی اداکاری میں وہ وقار، وہ ٹھہراؤ اور وہ پختگی ہے جو برسوں کی محنت سے آتی ہے ان کے مکالمے کی ادائیگی، اسٹیج پر ان کی موجودگی اور کردار میں ڈھل جانے کا فن انہیں سب سے ممتاز کرتا ہے شائقین تھیٹر کا کہنا ہے کہ ناصرہ نور کی اسٹیج پر موجودگی ڈرامے کو کامیاب بنا دیتی ہےشائقین ان کی پرفارمنس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں

ناصرہ نور کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ تھیٹر کو عزت دی ہے اور تھیٹر نے انہیں عزت دی ہے وہ آج بھی نئے فنکاروں کو یہی نصیحت کرتی ہیں کہ صبر، محنت اور عاجزی سے ہی اصل مقام ملتا ہے، سازشوں اور لابی سٹم سے نہیں ان کا ماننا ہے کہ سچا فنکار کبھی ہارتا نہیں، وہ خاموشی سے بھی جیت جاتا ہے تھیٹر حلقوں کا کہنا ہے کہ ناصرہ نور جیسی باوقار اداکارہ تھیٹر کا اصل سرمایہ ہیں لابی سٹم انہیں دبا نہیں سکا، سازشیں انہیں ہرا نہیں سکیں، کیونکہ ان کے ساتھ لوگوں کی دعائیں اور محبتیں ہیں

Check Also

سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر کی بازیابی کے لیے آئینی درخواست دائر

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور رکن قومی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *