کراچی میں کانگو وائرس کے دو کیسز،محکمہ لائیو اسٹاک نے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں کانگو وائرس کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ لائیو اسٹاک سندھ نے شہر بھر میں ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو کے مطابق متاثرہ دونوں مریضوں کا تعلق ضلع غربی سے ہے۔

ڈاکٹر حزب اللہ کے مطابق نوجوان محمد امین کو سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں داخل کیا گیا ہے،

جبکہ وانیہ نامی لڑکی عباسی شہید اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

دونوں مریضوں کی طبی حالت پر ڈاکٹروں کی جانب سے قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک نے کراچی کے تمام اضلاع میں اسپرے مہم کے آغاز کا حکم دے دیا ہے اور بیوپاریوں کو فوری طور پر جانوروں کی ویکسینیشن کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جانوروں کے قریب جاتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Check Also

ایل پی جی کتنی مہنگی ؟نئی قیمتوں کے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *