کچے کےڈاکوئوں کی بڑی واردات، 8 اغواء کر لئے

کچے کے ڈاکو ایک بار پھر سرگرم ہوگئے۔ ڈاکوئوں نے سندھ کے ضلع کندھ کوٹ سے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق کندھ کوٹ کے تھانہ غوثپور کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے اوگاہی قبائل سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو تمام شہریوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کچے کی طرف روانہ ہوئے جبکہ واردات سوڈھو نصیرانی ڈکیت گروپ نے کی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے سوڈھو نصیرانی کے بھائی کے قتل کے بعد اوگاہی برادری کو اٹھایا اور پھر اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اوگاہی برادری اور ڈکیت گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے، اسی وجہ سے صبح ڈکیت گروپ کے سرغنے کا بھائی بھی قتل ہوا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کچے کی طرف روانہ ہوگئی جہاں ڈاکوؤں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ بھی ہوا۔

Check Also

سہیل آفریدی کی زیرصدارت اجلاس، لانگ مارچ اور مذاکرات سے متعلق اہم فیصلہ

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *