علی ظفر کیس جیت گئے، میشا شفیع پر 50 لاکھ ہرجانہ

لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر اور اداکارہ میشا شفیع کے درمیان عرصہ دراز سے زیرِ سماعت ہتکِ عزت مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے علی ظفر کے مؤقف کی توثیق کر دی ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے بطور ہرجانہ عائد کرنے کا بھی فیصلہ سنایا۔

یہ قانونی تنازع اُس وقت شروع ہوا جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے، جس کے جواب میں علی ظفر نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ اب سیشن عدالت لاہور نے تفصیلی سماعت کے بعد فیصلہ گلوکار کے حق میں دے دیا ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ بھی اس کیس میں اہم قانونی نکات پر ریمارکس دے چکی ہے۔ عدالتِ عالیہ نے میشا شفیع کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے متعلق عائد پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے اسے ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

جسٹس احمد ندیم ارشد کے تحریری فیصلے میں واضح کیا گیا تھا کہ اظہارِ رائے ایک بنیادی حق ہے، تاہم اس کا استعمال کسی فرد کی ساکھ اور وقار کو مجروح کرنے کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔

حالیہ عدالتی فیصلے کے بعد یہ معاملہ ایک مرتبہ پھر عوامی اور سوشل میڈیا حلقوں میں زیرِ بحث آ گیا ہے، جہاں اس پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Check Also

ایران کیخلاف آئندہ کئی ہفتوں تک کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے عندیہ دیا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی فوجی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *