اسلام آباد(پبلک پوسٹ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کپتان محمد رضوان کی کپتانی میں تبدیلی کو فراری سے رکشے پر آنا قرار دیدیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران انکی کپتانی کی تعریف کرتے تھے لیکن جب سے وہ پاکستانی ٹیم کے کپتان مقرر ہوئے ہیں واضح فرق دیکھنےکو ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی کپتانی کو آپ فراری سے رکشے پر آنا قرار دے سکتے ہیں، یہ غیر معمولی ہے۔
