کراچی: دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کردیا گیا

کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد دودھ کی نئی سرکاری قیمت 240 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی قیمت 215 روپے فی لیٹر جبکہ ہول سیلرز کے لیے 225 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ رد و بدل پیداواری لاگت اور سپلائی چین سے متعلق عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Check Also

رواں ماہ مہنگائی 7.5 فیصد سے 8.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ملکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *