کراچی میں شدید گرمی کے پیشِ نظر ماہرینِ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔
اس حوالے سے ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں۔
ماہرینِ صحت نے کہا ہے کہ ہلکے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں اور پانی ابال کر پیئیں، زیادہ پسینے میں جلد کو صاف اور خشک رکھیں تاکہ دانوں اور الرجی سے بچا جا سکے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھونا اور ہلکا موئسچرائزر استعمال کرنا جلد کو خشکی اور جلن سے بچاتا ہے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
کراچی میں رات کو کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 19 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
THE PUBLIC POST