لانڈھی میں واٹر ٹینکر نے چار سالہ بچی کو کچل دیا، 15 سالہ لڑکا زخمی

کراچی: لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک پر سوار چار سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی یونس چورنگی یونس ٹیکسٹائل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک پر سوار ایک بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔

چھیپا ایمبولینس سروس کے مطابق جاں بحق و زخمی دونوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق بچی کی عمر چار سال اور نام انعم دختر جلیل ہے جب کہ 15 سالہ زخمی لڑکے کا نام عبدالرزاق ولد عبدالرحمان ہے۔

پولیس نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر کو تھانے منتقل کر دیا۔

Check Also

حسن رحیم کے کنسرٹ میں خاتون مداح کے انداز پر سوشل میڈیا صارفین برہم

معروف پاکستانی گلوکار حسن رحیم کے کراچی میں ہونے والے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *