ہانیہ عامر کا نیا بوائے فرینڈ ۔ میرے پاس اور کوئی کام نہیں بچا اداکارہ کا دلچسپ ردعمل وائرل

اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس نے صارفین اور مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے مقبول رہتی ہیں مگر اس مرتبہ اداکارہ کی نئی تصاویر نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔

ان تصاویر میں ہانیہ عامر ایک لڑکے کیساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ ریسٹورنٹ میں مذکورہ لڑکے کیساتھ بیٹھی دکھائی دیں جبکہ ایک اور تصویر میں لڑکے نے اداکارہ کو اپنے کندھے پر اُٹھا رکھا ہے۔

ایک صارف نے اس متنازع تصویر پر ہانیہ سے سوال کیا کہ کیا یہ ان کا نیا بوائے فرینڈ ہے؟ جس پر اداکارہ کی جانب سے جواب بھی سامنے آگیا۔ ہانیہ نے صارف کے سوال پر کمنٹ میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہاں اور کوئی کام نہیں ہے میرا‘۔

صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ تصویر دیکھنے کے بعد عاصم اظہر جو کہ اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ ہیں، رو رہے ہوں گے۔ ہانیہ عامر کی ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی بے باکی پر تنقید کی جارہی ہے۔

Check Also

سابق شوہر کیساتھ بیٹی کی پرورش کیلئے انا قربان کرنا پڑی، سائرہ یوسف

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر شہروز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *