گاڑی کی ڈگی لاش  ملنے کا معما حل، قریبی دوست ہی قاتل نکلے

راولپنڈی:

پولیس نے گاڑی کی ڈگی سے لاش ملنے کے معاملے کا معما حل کرلیا، جس میں مقتول کے دوست ہی قاتل نکلے۔

چند روز قبل اے آر بازار تھانے کی حدود میں گاڑی کی ڈگی سے ملنے والی لاش کا معما پولیس نے حل کرلیا، جس میں مقتول عبدالوہاب کے قریبی دوست ہی قاتل نکلے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں علی حسین، غلام حبیب اور فرید شامل ہیں، جنہوں نے معمولی رنجش اور تلخ کلامی پر اپنے دوست عبدالوہاب کو قتل کیا۔ ملزمان نے اپنا جرم چھپانے کے لیے لاش کو گاڑی کی ڈگی میں بند کر کے گاڑی تھانہ اے آر بازار کے علاقے میں کھڑی کردی تھی

Check Also

یوٹیلیٹی اسٹورز کے 6 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ ہونے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے