جامعہ کراچی: سنڈیکیٹ انتخابات میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فیڈریشن نے میدان مار لیا

جامعہ کراچی میں سنڈیکیٹ کے انتخابات میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فیڈریشن نے میدان مار لیا۔ رجسٹرار ڈاکٹر عمران کی زیر نگرانی ہونے والے انتخابات میں دو گروپس کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فیڈریشن نے کامیابی حاصل کی جب کہ ٹیگ کا ایک امیدوار کامیاب ہوا۔

پروفیسر کی نشست پر آزاد امیدوار پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک نے 31 ووٹ لیے، جب کہ کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فیڈریشن کے ڈاکٹر حارث شعیب نے 60 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی، جبکہ ٹیگ کے محمد علی نے 13 ووٹ لیے۔

ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی نشست کے لیے کے یو ٹی ایف کے ڈاکٹر محمد ایاز نے 22 ووٹ حاصل کیے جب کہ ٹیگ کے ڈاکٹر محسن علی 67 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔

اسسٹنٹ پروفیسرز کیٹیگری میں ٹیگ کی ڈاکٹر ندا علی نے 78 ووٹ لیے، آزاد امیدوار ڈاکٹر سید شاہ حسن نے 4 جب کہ کے یو ٹی ایف کے سید غفران عالم 135 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

اسی طرح لیکچررز کیٹیگری میں ٹیگ کے ڈاکٹر کاشف ریاض نے 16، آزاد امیدوار سید نصیر اختر 12 جب کہ کے یو ٹی ایف کی شُمائلہ صمد خان نے 32 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔

آفیسرز کی نشست پر راشد قریشی نے 14، ارمان احمد نے 4 جب کہ حسان خان نے 54 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔

Check Also

فرینکفرٹ: گھریلو مصنوعات کی نمائش ہیم ٹیکسٹائل کا آغاز، پاکستانی مصنوعات کی پذیرائی

فرینکفرٹ:گھریلو مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل 2026ء کا آغاز ہوگیا، پاکستانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *