رمشا اور خوشحال خان کی خفیہ شادی کی افواہیں، مداحوں میں چہ مگوئیاں

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار رمشا خان اور خوشحال خان کی شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

رمشا خان اور خوشحال خان حالیہ عرصے میں اپنے کامیاب ڈراموں اور آن اسکرین کیمسٹری کے باعث خاصی توجہ حاصل کر رہے ہیں، جبکہ انہیں متعدد مشترکہ منصوبوں میں بھی سراہا گیا ہے۔

دریں اثنا، سوشل میڈیا پر ایک نجی پلیٹ فارم کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ شوبز کے دو اے لسٹ اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے، تاہم متعلقہ شخصیات کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

Check Also

ایشین گیمز: پاکستان کی عائشہ بلوچ نےبھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

فخرِ پاکستان عائشہ بلوچ نے ایشین گیمز 2026 کے ریسلنگ فائنل میں بھارتی حریف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *