لاہور میں گھر سے 3 بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد ، والدین اور چچا گرفتار

لاہور کے علاقے اچھرہ میں گھر سے تین بچوں کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئیں، پولیس نے متضاد بیان پر والدین اور چچا کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق 15 پر اطلاع ملی کہ دو بچیوں اور بچے کی لاشیں ملی ہیں، بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تین بچوں کے گلا کاٹنے کی کال موصول ہوئی جس پر اہلکار و ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثے پر پہنچیں۔

بچوں کے والد رمضان نے پولیس کو بیان دیا کہ گھر کو تالا لگا کر باہر گیا، جب واپس آیا تو بچوں کی لاشیں موجود تھیں۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بچوں کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

مریم نواز نے کہا کہ معصوم بچوں کے قتل کے ذمہ دار قانونی کارروائی اور کڑی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

Check Also

سندھ میں بارش کا امکان،کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟

سندھ کے چند اضلاع میں آج اور کل کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *