معروف انفلوئینسر سد ریپر کے گھر چوری کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور کے علاقے فیز 9 حیات آباد میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق المعروف سد ریپر کے گھر ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم ملزمان نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے، جبکہ فرانزک ٹیم نے بھی تفتیش کے لیے ضروری شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔ متاثرہ خاندان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے ایس ڈی پی او برکی آصف عطا کو ہدایت کی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

دریں اثنا، اسد اسحاق کی اہلیہ شیزا اسد نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ واردات کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، واپسی پر گھر کا سامان بکھرا ہوا ملا۔ ان کے مطابق ملزمان دروازوں کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور سونا، نقدی، کیمرے سمیت قیمتی اشیاء چوری کر کے لے گئے۔

شیزا اسد نے علاقے میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث اس نوعیت کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Check Also

کراچی: شاہراہ قائدین پر شہری نے گورنر سندھ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے خود کو خطرے میں ڈال دیا

کراچی کی شاہراہ قائدین کے قریب ایک شہری کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *