کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگنے کو تیار، اس سال کیا نیا ہوگا؟

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے قیام کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جہاں ناردرن بائی پاس پر عوام دوست منڈی 2026 کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

منتظمین کے مطابق ملک بھر سے آنے والے بیوپاریوں کے لیے خصوصی سہولیات اور مراعات متعارف کرائی گئی ہیں۔ منڈی میں داخل ہونے والے ہر جانور کا مفت طبی معائنہ کیا جائے گا، جبکہ چھوٹے جانوروں کے لیے روزانہ 8 لیٹر اور بڑے جانوروں کے لیے 30 لیٹر پانی بلا معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ بیوپاریوں کو چارہ لانے کی مکمل آزادی بھی دی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وی وی آئی بلاکس میں جگہ لینے والوں کو گزشتہ برس کی طرح رعایتی نرخوں پر خیمے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ منڈی میں شہریوں کے لیے تفریحی ماحول بھی میسر ہوگا، جہاں معروف کھانوں اور برانڈز پر مشتمل فوڈ اسٹریٹ قائم کی جائے گی۔

مزید برآں، عارضی اسٹالز، خیموں اور ہوٹلوں کے قیام کے لیے ضروری سامان، بشمول قناتیں، بانس اور تیار شدہ ڈھانچے، موقع پر پہنچا دیے گئے ہیں۔ بیوپاریوں اور خریداروں کی سہولت کے لیے بیت الخلاء کی تنصیب بھی مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ انتظامی بلاک کی تیاری جاری ہے۔

سکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی میں آنے والے شہریوں اور بیوپاریوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور نگرانی کا مؤثر نظام یقینی بنایا جائے گا۔

Check Also

حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں گے، حکومت کی اتحادیوں کو یقین دہانی

حکومت نے اپنے اتحادی جماعتوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعتماد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *