سندھ حکومت کا اسکول وین کرایوں میں اضافے پر پابندی کا حکم

سندھ میں اسکول وینز کے کرائے بڑھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلے کے مطابق طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ فیس میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا، چاہے وہ پرائیویٹ اسکولز کی وین ہو یا والدین کے انتظام سے چلنے والی ٹرانسپورٹ۔ تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اگر کسی اسکول یا نجی انتظام کے تحت چلنے والی ٹرانسپورٹ نے اس حکم کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Check Also

ملک میں کتنے دن کا خام تیل اور ڈیزل موجود؟ تفصیل سامنے آگئی

وفاقی وزیر خزانہ Muhammad Aurangzeb کو پیٹرولیم قیمتوں کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *