بھارت کا خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا بڑا مشن ناکام

بھارت کا رواں سال خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا پہلا بڑا مشن ناکام ہوگیا۔

بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ PSLV-C62 مشن کے تیسرے مرحلے میں خلا میں بھیجے جانے والے راکٹ کو راستے میں مشکلات پیش آئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ورک ہارس اسپیس فیرنگ راکٹ PSLV کو بار بار ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 18 مئی 2025 کو PSLV-C61 اور 12 جنوری 2026 کو PSLV C-62 کی لانچنگ ناکام ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں مواقع پر بھارتی خلائی ایجنسی کے قومی سلامتی کے مقصد کے لیے تیار کیے گئے لاکھوں ڈالرز کے سیٹلائٹ تباہ ہو گئے۔

Check Also

انکم ٹیکس کا چھاپہ، بھارتی ریئل اسٹیٹ ٹائیکون نے گولی مار کر خودکشی کر لی

بھارتی شہر بنگلورو میں ریئل اسٹیٹ گروپ، کونفیڈنٹ کے چیئرمین سی جے رائے نے محکمۂ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *