قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ خود کو ثابت کرنے کے لیے گرین شرٹس کو بڑی ٹیمز کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔
شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچز پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے موجودہ صورتحال کا ذمہ دار بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو قرار دیا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ نریندر مودی اور گودی میڈیا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو مزید کشیدہ کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اب پاکستان اتوار کو ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں روایتی حریف بھارت سے دوبارہ ٹکرائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد کھلاڑیوں میں مصافحہ نہ ہونے اور کھیل میں سیاست کو گھسیٹنے پر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔
THE PUBLIC POST