اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میںزلزلے کے شدید جھٹکے‘لوگ استغفار کا ورد کرنے لگے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور اور اسکے گرد نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ استغفار اور درود کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

خیبر پختوخوا کے ضلع باجوڑ، چارسدہ، سوات، مینگورہ شہر، مالا کنڈ، بونیر، پبی، تخت بھائی، صوابی، رستم اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.9ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کا ایکٹر سکیل ۔9 ۔5 بتایا جا رہا ہے، مرکز افغانستان باڈر بتایا جارہا ہے۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *