وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے تالیاں بجا کر وزیراعظم ۔کا استقبال کیا، کابینہ اجلاس میں تمام کابینہ اراکین کو مٹھائی کھلائی گئی۔
ذرائع نے کہا کہ جمعے کا دن یوم تشکر کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا، قوم سے مذاکرات کی کامیابی کے لیے صوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی گئی۔
ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے بھی کابینہ ارکان نے ڈسک بجائے، کابینہ ارکان نے وزیراعظم کو بھی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کا وقار بلند کیا، جنگ بندی کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو ا، جمعہ کے روز مزاکرات کا اگلا مرحلہ بھی کامیاب ہوگا۔
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لبنان سمیت مختلف خطوں میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مطابق یہ جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے جسے خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام دانشمندی اور دور اندیشی کا مظہر ہے۔
وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ ایران اور امریکا کے وفود کو جمعہ، 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے تاکہ تمام تنازعات کے حتمی حل کے لیے مزید مذاکرات کیے جا سکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں فریقین نے غیر معمولی فہم و فراست کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے اور آنے والے دنوں میں مزید مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔
THE PUBLIC POST