ایم کیو ایم پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ، پارٹی سربراہ کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا

ایم کیو ایم پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا جب کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر پارٹی سربراہ کا عہدہ خالی قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی، فہرست میں سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا نام حذف کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کو اکتوبر تک کی مہلت دی تھی، مہلت ختم ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی فہرست میں تحریک انصاف اور ٹی ایل پی بھی بغیر سربراہان کے درج ہیں۔

Check Also

پنجاب کے دریاؤں میں خالص سونے کے وافر ذخائر کے شواہد مل گئے، مریم نواز

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے دریاؤں میں خالص …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *