کراچی کے علاقے صدر میں ٹھیلے والوں کی بدمعاشی عروج پر پہنچ گئی جہاں انہوں نے ٹریفک پولیس کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ٹھیلے والے نے ٹریفک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹریفک پولیس افسر نے ٹھیلے والے کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی تو ملزم نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دھکے دیے جانے سے پولیس افسر زمین پر گرگیا جب کہ دیگر پتھارے والے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم عبد القادر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اس کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
THE PUBLIC POST