بھارتی گلوکار خاتون ڈاکٹر کیساتھ ریپ کے مقدمے میں گرفتار

ملیالم ریپر ہیرن داس مرلی عرف ویدن کو خاتون ڈاکٹر سے ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ملیالم ریپر ویدن کو عصمت دری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 27 اگست کو کیرالہ ہائی کورٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے اور ریپ کے الزام کے کیس میں ویدان کو مشروط ضمانت دی تھی۔

عدالت نے انہیں منگل سے لگاتار دو دن تک تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی تاہم پوچھ گچھ کے دوسرے دن انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس اب انہیں ضمانت پر رہا کرنے سے پہلے طبی معائنہ کرے گی۔

یاد رہے کہ گلوکار پر یہ مقدمہ ایک خاتون ڈاکٹر کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس نے الزام لگایا تھا کہ ویدن نے 2021 میں انسٹاگرام کے ذریعے ان سے دوستی کی اور اس سے شادی کرنے کا وعدہ کیا۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ ویدان نے اس سے شادی کے وعدے کے بعد 2021 سے 2023 کے درمیان کوزی کوڈ، کوچی اور دیگر مقامات پر اس کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔

Check Also

ماورا حسین کی سالگرہ کی دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھنے والی ماورا حسین 33 سال کی ہوگئیں اور خوشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *