پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 101 رنز کے ہدف پر شکست دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سولہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو واضح برتری سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ ہدف 10.2 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیوون کونوے نے 59 اور محمد فائق نے 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جبکہ سمیر منہاس 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے واحد وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی۔

میچ سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ دفاعی چیمپئن قلندرز نے ابتدائی اوور میں ہی وکٹ گنوانے کے بعد مشکلات کا سامنا کیا اور 100 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، جو پی ایس ایل کی تاریخ میں کراچی میں سب سے کم اسکور ہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 25، حسیب اللہ خان 19، آصف علی 15 اور عبداللہ شفیق 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ باقی بلے باز ڈبل فیگرز تک نہیں پہنچ سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرس گرین نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عماد وسیم، شاداب خان، اور رچرڈ گلیسن نے دو دو وکٹیں اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی

Check Also

ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم کی امیر قطر کو یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر زور وزیراعظم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *