سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، ایک تولہ اب کتنے میں ملے گا؟

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں میں آج پھر سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روزایک تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزارروپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 40ہزار636روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 715روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10گرام سونا 3لاکھ 77ہزار774روپےکا ہوگیا۔

یاد رہے گزشتہ روز سونے کی ایک تولہ قیمت میں 3ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتیں ڈیمانڈ اور سپلائی کے سادہ اصول پر چلتی ہیں۔ عالمی سطح پر جب سونا بیچنے والے زیادہ ہو جائیں تو قیمتیں گر جاتی ہیں اور جب خریدار بڑھیں تو دوبارہ چڑھ جاتی ہیں۔

پاکستان میں بھی یہی سلسلہ جاری رہتا ہے جہاں عالمی مارکیٹ کے جھٹکے مقامی صرافہ بازار میں راتوں رات نظر آ جاتے ہیں۔

خریداروں کے لیے یہ کمی ریلیف کا باعث بنی ہے، تاہم ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ سونے کی قیمتیں انتہائی اتار چڑھاؤ والی ہیں اور عالمی حالات کے مطابق کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہیں۔

Check Also

9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے پربلا جھجھک طاقت کے ساتھ نمٹا جائیگا، کور کمانڈر کانفرنس

اسلام آباد: کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے داخلی استحکام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *