سیالکوٹ؛ ماں نے آشنا کے ساتھ ملکر بیٹے کا گھر لوٹ لیا، 35 لاکھ نقدی اور 5تولہ سونا لیکر فرار

تھانہ مراد پور کی حدود میں چوری کی ایک غیر معمولی واردات پیش آئی، جس میں مبینہ طور پر ایک خاتون نے اپنے ہی بیٹے کے گھر سے قیمتی سامان چوری کر لیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے ایک مبینہ ساتھی کے ساتھ مل کر واردات کی۔ واقعے کی تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص فاتحہ خوانی کے بعد گھر واپس پہنچا تو وہاں سے تقریباً 35 لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے سونا غائب پایا گیا۔

مدعی بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی والدہ، مبین بی بی، نے ایک سیلز مین ذوہیب کے ساتھ مل کر یہ واردات انجام دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ سیلز مین نے مالک کی والدہ کے ساتھ مبینہ طور پر سازباز کر کے لاکھوں روپے مالیت کی چوری کی۔

واردات کے بعد خاتون اپنے مبینہ ساتھی کے ہمراہ فرار ہو گئی۔ پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Check Also

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی فاروق اعظم مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ مقتول کی شناخت ریحان کے نام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *