وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو تاریخی کردار ادا کرنے پر خراج تحسن پیش کرتے ہیں، اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن سینئر نائب صدرعبدالقادر شیخانی

اعلی قیادت کے دانشمندانہ اقدام کے باعث دنیا عالمی جنگ سے بچ گئی،سینئر نائب صدر اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن

کراچی (کامرس رپورٹر) اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عبدالقادر شیخانی نے کہا کہ موجودہ سیاسی اور عسکری قیادت کے دانشمندانہ اقدام کے باعث دنیا عالمی جنگ سے بچ گئی ہے

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر ہماری اعلی قیادت نے بہترین سفارت کاری کا مظاہرہ کیا ہے ہم اپنی اعلی قیادت کو بھرپور خراج تحسن پیش کرتے ہیں

عبدالقادر شیخانی نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران میدانِ جنگ میں عسکری برتری حاصل کرنے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سفارتی محاذ پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے خود کو عالمی سطح کے رہنما کے طور پر منوایا

خطے میں جو جنگی ماحول چل رہا ہے اس صورتحال میں ہماری اعلی قیادت نے موثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کو ایک پیج پر کیا ہم دعاگو ہیں کہ یہ اقدام خطے میں امن و سلامتی کا باعث بنے

Check Also

کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیزٹو کی منظوری، مزید 2300 اسمارٹ کیمرے لگائے جائیںگے

کراچی میں مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ٹو کی منظوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *