کراچی کے علاقے نارتھ کراچی فاروق اعظم مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

مقتول کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے، جو نماز فجر کی ادائیگی کے لیے گھر سے نکلا تھا کہ گھات لگائے مسلح افراد نے اسے پیچھے سے نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

Check Also

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کےلیےدوڑ کے دوران نوجوان جان کی بازی ہار گیا

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے F-9 اور پولیس لائنز ٹیسٹ سنٹرز پر فزیکل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *