کمالا ہیرس نے 2028 کےصدارتی انتخابات لڑنے کا عندیہ دے دیا

سابق امریکی نائب صدر کمالا ہیرس نے 2028 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمالا ہیرس نے اپنے سیاسی نیٹ ورکس کو مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ فنڈ ریزنگ اور پارٹی کے اندر اثر و رسوخ بڑھانے پر توجہ بھی دی جا رہی ہے جو کہ عام طور پر صدارتی مہم سے پہلے کی تیاریوں کا حصہ ہوتا ہے۔

تاہم انہوں نے ابھی تک باضابطہ طور پر امیدوار بننے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے بھی کوئی حتمی نام سامنے نہیں آیا ہے۔

کمالا ہیرس نے یہ بات شہری حقوق کی تنظیم نیشنل ایکشن نیٹ ورک میں ایک میٹنگ کے دوران کہی جس میں انہوں نے 2028 میں صدارتی انتخابات لڑنے کا عندیہ دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں سوچ رہی ہوں کہ 2028 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لوں۔

Check Also

نام نہاد ناکہ بندی کے بعد آپ 4 ڈالر والے پیٹرول کویادکرینگے، غالیباف کا ٹرمپ کے بیان پر طنز

تہران:ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر غالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *