ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کے معاملے پر سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے سندھ کے وزیرِ اعلیٰ، وزیرِ داخلہ اور آئی جی کو خط لکھ دیا۔
خط میں انہوں نے کہا ہے کہ 7 اگست کو 4 مسلح ملزمان نے فیڈرل بی ایریا میں واقع ایدھی ہوم میں ڈکیتی کی، جس کے دوران 65 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔
فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ لوٹی گئی یہ رقم ایدھی فاؤنڈیشن کے ملازمین کی تنخواہوں کی تھی، اس ڈکیتی کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کرایا گیا۔
ان کا خط میں کہنا ہے کہ واردات کو کافی وقت گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہو سکے، لوٹی گئی 65 لاکھ روپے کی رقم بھی تاحال برآمد نہیں ہو سکی۔
سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن نے خط میں اپیل کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم برآمد کی جائے۔
THE PUBLIC POST