اسلام آباد(پبلک پوسٹ)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے لیے فنڈنگ پلان کی منظوری دے دی۔
یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے حوالے سے حکومت نے 30 ارب 21 کروڑ روپے کا ضمنی بجٹ منظور کیا ہے تاکہ عمل کو مکمل کیا جا سکے۔ منصوبے کے تحت بندش کے دوران ملازمین کو سیورنس پیکیج، واجبات اور معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی۔
اس سلسلے میں وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت دی گئی ہے کہ مالی ضروریات کو مزید کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے اثاثے اور جائیدادیں رواں مالی سال میں فروخت کی جائیں گی اور ان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے بندش کے اخراجات جزوی طور پر پورے کیے جائیں گے۔ کمیٹی نے اس عمل کو شفاف اور منظم انداز میں آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔
THE PUBLIC POST