کراچی: پولیس نے اکیڈمی جانے والی بچیوں سے واردات میں ملوث گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔
ملزم علی اکبر ولد مشتاق کو گلستانِ جوہر پولیس نے تکنیکی بنیادوں اورسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی پستول بمع ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم نے 26 جولائی کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گلشنِ اقبال بلاک 11 میں بچیوں سے واردات کی تھی، بچیاں اکیڈمی جارہی تھیں کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر اُن سے واردات کی اور فرار ہوگئے۔
حاصل شدہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، واردات کا مقدمہ گلستانِ جوہر تھانے میں درج ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ دیگر ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
THE PUBLIC POST