معمر خاتون کی ’کاک پٹ‘ میں داخل ہونے کی کوشش پر عملے کا ایکشن

ساؤ پالو سے نیویارک جانے والی فلائٹ میں ٹیک آف سے عین قبل معمر خاتون نے زبردستی کاک پٹ میں جانے کی کوشش کی۔

امریکی ایئرلائنز کی فلائٹ 950 میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلائٹ اٹینڈنٹ کاک پٹ کے قریب خاتون کے اردگرد موجود ہیں جبکہ پائلٹ دروازہ کھول رہا ہے۔

چند سیکنڈ کے اندر فلائٹ اٹینڈنٹ خاتون کو فرش پر دھکیل دیتا ہے جب وہ کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرتی ہے اور خود کو آزاد کرنے کے لیے عملے ارکان کو لات مارنے کی دھمکی دیتی ہے۔

فلائٹ میگزین ایروئن کے مطابق خاتون پائلٹس سے پوچھنا چاہتی تھی کہ پرواز میں تاخیر کیوں ہوئی، خاتون نے پھر چیخنا شروع کردیا جب عملے کے دو ارکان نے اسے پیچھے رکھنے کی کوشش کی۔

خاتون نے کہا کہ تم مجھے چھو نہیں سکتے، تم نہیں جانتے کہ کس سے بات کررہے ہو، تم پریشان ہو جاؤ گے، میں پوچھنے گئی تھی کہ فلائٹ میں دیر کیوں ہوئی اور اس نے مجھے باپر ہھینک دیا۔

اسی دوران مسافر شور مچانے لگا تو فلائٹ اٹینڈینٹ اسے پرسکون کرنے کی کوشش کی لیکن اسے پھر جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا۔

جب جہاز بورڈنگ گیٹ پر واپس آیا تو دونوں مسافروں کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ واقعے کے باعث پرواز دو گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *