صوابی: لڑکی کے روپ میں مشہور ٹک ٹاکر لڑکا نکلا،پولیس حراست میں اعتراف جرم کرلیا

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نازیبا ویڈیوز بنانے اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والی ٹک ٹاکر لڑکی ایک لڑکا نکالا، پولیس نے ملزم عبدالمغیز کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان لیاقت علی کے مطابق ملزم کی شناخت عبدالمغیز کے نام سے ہوئی ہے، جو خواتین کے کپڑے پہن کر مختلف انداز میں ویڈیوز ریکارڈ کرتا اور پھر انہیں آن لائن پوسٹ کرتا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ان سرگرمیوں سے مقامی عوام میں شدید غم و غصہ اور بے چینی پائی جاتی تھی۔

عوامی شکایات موصول ہونے پر بام خیل پولیس چوکی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ اس طرح کی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہنے کا وعدہ کیا ہے۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی سے بیٹیوں کی ملاقات کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *