چینی کمپنی کی پاکستان کے انفرا اسٹرکچر شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

اسلام آباد: چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان کے انفراسٹرکچر شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر منصوبوں کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے شینڈونگ ہائی سپیڈ گروپ کے چیئرمین شو ژیانگ کی قیادت میں چینی وفد سے ملاقات کی، جس میں شینڈونگ ہائی سپیڈ گروپ نے پاکستان کے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور کنیکٹیوٹی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد نے او جی ڈی سی ایل کے اشتراک سے حیدرآباد میں جاری تیل و گیس منصوبے سمیت پاکستان میں جاری سرمایہ کاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے پاکستان کے بہتر ہوتے کاروباری ماحول، نوجوان افرادی قوت اور انفراسٹرکچر شعبے میں موجود سرمایہ کاری مواقع کو اجاگر کیا۔

وفاقی وزیر نے وفد کو ایس آئی ایف سی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے مکمل سہولت اور ادارہ جاتی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مؤثر سہولت کاری پاکستان میں انفراسٹرکچر سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور پاکستان۔ چین اقتصادی شراکت داری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Check Also

کم سن بیٹے کی المناک موت نے مجھے تبدیل کر دیا:ببرک شاہ

پاکستانی معروف اداکار ببرک شاہ نے اپنے کم سن بیٹے کی المناک موت اور اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *