عیدالاضحیٰ پر آلائشیں سڑکوں پر پھینکنے پر کارروائی کا فیصلہ

کراچی: کمشنر کراچی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کے لیے سڑکوں اور کھلی جگہوں پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور انہیں بروقت ٹھکانے لگانے کے انتظامات سے متعلق اہم اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

کمشنر کراچی کے مطابق شہر کے تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ویجیلنس کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، جو صفائی ستھرائی، آلائشیں اٹھانے اور مقررہ مقامات پر منتقلی کے عمل کی نگرانی کریں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا سکے گی، جبکہ شہری آلائشوں سے متعلق شکایات ریسکیو 1299 پر بھی درج کرا سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویجیلنس کمیٹیاں عید کے تینوں دن صفائی کے نظام کو فعال رکھنے اور شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کریں گی تاکہ شہر میں تعفن اور آلودگی سے بچا جا سکے۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *