کراچی: لاپتہ 6 افراد کا سراغ، بیشتر گھر واپس، ایک نے پسند کی شادی کرلی

کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے 6 افراد کا پولیس نے سراغ لگا کر رپورٹ سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ میں جمع کروا دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جمشید ٹاؤن تھانے کی حدود سے لاپتہ محمد آصف، سمیع اللہ اور رضویہ سوسائٹی سے لاپتہ مجید، شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ جہانزیب اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق گلشنِ اقبال سے لاپتہ ریما نے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کر لی ہے جبکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے لاپتہ مسرت اس وقت ایدھی ہوم میں موجود ہے۔

پولیس کی رپورٹ اور درخواست گزاروں کے وکلاء کے اطمینان کے بعد عدالت نے تمام درخواستیں نمٹا دیں۔

Check Also

پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *