عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو خاص ہدایت، سہیل آفریدی نے اہم اعلان کردیا

پشاور:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اہم اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 19 اپریل کو صوبے میں عظیم الشان جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 10 دنوں میں خیبر پختونخوا میں جلسہ کرنا ہے۔

سہیل آفریدی کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر 19 اپریل سہ پہر 3 بجے مردان ریلوے گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت پر گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام تر مظالم کے باوجود ثابت کریں گے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ 19 اپریل کو دنیا کو دکھائیں گے کہ عمران خان جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں۔ مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز چلانے والے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی غیر موجودگی میں انہیں پیغام دیں گے کہ قوم آج بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ 9 اپریل کے جلسے میں شرکت کے لیے تمام پاکستانیوں کو بھر پور شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

Check Also

مارچ کے دوران 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق مارچ کے دوران ملک میں مجموعی طور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *