ہانیہ عامر کو برتھ ڈے پارٹی میں بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو سالگرہ کی ایک تقریب میں مغربی طرز کا لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی قریبی دوست کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ دوستوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔

تاہم، تقریب کے لیے ان کے لباس کے انتخاب کو متعدد صارفین نے ناپسند کیا اور سوشل میڈیا پر تنقیدی تبصرے کیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ہانیہ عامر کو ایک بولڈ ساڑھی پہننے پر آن لائن تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

Check Also

ناک کی بالی کا حصہ خاتون کے پھیپھڑے میں جاکر پھنس گیا

میکسیکو میں ایک خاتون کے ساتھ پیش آنے والا ایک غیر معمولی طبی واقعہ سامنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *