سندھ میں رواں سال کے دوران اب تک ایچ آئی وی کے مجموعی طور پر 894 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 329 بچے بھی شامل ہیں۔
صوبائی حکام کے مطابق متاثرہ بچوں میں 188 لڑکے اور 141 لڑکیاں شامل ہیں۔
صحت کے ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں روزانہ اوسطاً 3 سے 4 بچوں میں ایچ آئی وی کے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق سال 2026ء کے ابتدائی تین ماہ میں مجموعی طور پر 894 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں 294، فروری میں 324 جبکہ مارچ میں 276 نئے کیسز سامنے آئے۔
صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال تشویشناک ہے اور اس پر فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
THE PUBLIC POST