مظفر گڑھ: نویں کا امتحان دینے والوں میں 55 سالہ شخص بھی شامل

ضلع مظفر گڑھ میں 55 سالہ غلام قادر نے نویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کر کے یہ ثابت کیا کہ تعلیم کے حصول کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں غلام قادر کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کی حوصلہ افزائی نے انہیں اپنی ادھوری تعلیم مکمل کرنے پر آمادہ کیا۔

انہوں نے ماضی میں ناکامیوں کے باوجود اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور بتایا کہ وہ دو مرتبہ میٹرک میں ناکام ہو چکے ہیں، تاہم ہمت نہیں ہاری۔

غلام قادر کے مطابق وہ 13 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ امتحان دے رہے ہیں اور اس بار مکمل تیاری کے ساتھ کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں، جس کے بعد وہ انٹرمیڈیٹ بھی کریں گے۔

۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *